دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام سمیت میٹا کی سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک میں میٹا کی سروسز متاثر ہوگئیں جبکہ کچھ صارفین نے ایپس بند ہونے کی بھی شکایات کیں۔
صارفین کی جانب سے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز بند ہونے اور ایرر آنے کی شکایت کی گئیں۔
بلیو اسکائی، ایس اور ریڈ اٹ صارفین کی جانب سے میٹا سروسز کے حصول میں مشکلات کی شکایات کی گئیں۔
فیس بک پیچ پر کمپنی کی جانب سے یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ ’ہم اس معاملے کو درست کروانے کیلئے کام کر رہے۔‘
سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹ کا اسٹیٹس بتانے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق فیس بک، واٹس ایچ، میسنجر اور انسٹاگرام سے متعلق صارفین کی شکایات سامنے آئیں۔
ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق ایک گھنٹے میں انسٹاگرام تک رسائی میں مشکلات کی ایک لاکھ سے زائد درخواستیں ریکارڈ ہوئی ہیں جبکہ فیس بک کی بندش کی شکایات اس سے بھی زیادہ ہیں۔