اسرائیل کی جانب سے شام پر حملے جاری ہیں جس میں شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں فضائی کارروائی تیز کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر 480 حملے کیے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے زیرِ قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے مشرق میں ایک بفر زون میں فوج بھیج دی ہے جس نے 70 سے 80 فیصد شام کے اسٹریٹیجک فوجی اثاثوں کو تباہ کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے البیضا اور لطاکیہ بندرگاہ پر 15 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
دارالحکومت دمشق اور دیگر اہم شہروں میں ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اخبار نے تبصرے میں کہا ہے کہ نیتن یاہو غزہ سے شمالی شام تک گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر گامزن ہیں۔
دوسری جانب روس نے اسرائیلی حملوں کو شام اسرائیل امن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔