امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی کا اعلان کر دیا گیا، صدر جو بائیڈن نے 1500 مجرموں کی سزائیں تبدیل کر دیں۔
امریکی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق مجرموں میں وہ قیدی شامل ہیں جو کوویڈ 19 کے دوران اپنے گھروں میں کم از کم ایک سال قید رہے، جبکہ معافی پانے والوں میں 39 مجرم وہ ہیں جو عدم تشدد کے جرائم کے مرتکب تھے۔
واضح رہے کہ کوویڈ 19 کے دوران امریکا میں ہر پانچ میں سے ایک قیدی کوویڈ کا شکار رہا۔
امریکی میڈیا کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی صدر جو بائیڈن کے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن اور ٹیکس کیس میں معافی دینے کے دباؤ کے باعث ہے۔
صدر بائیڈن انتقام سے بچنے اور ٹرمپ کے صدارت سبھالنے سے پہلے کیپٹل ہل کے مجرموں کو بھی پیشگی معافی دینے پر غور کر رہے ہیں۔