پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 7ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جانے والا میچ ملتان سلطانز کا ایونٹ میں دوسرا مقابلہ ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ موقع کی مناسبت سے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان سلطانز کی فائنل الیون میں محمد رضوان ، شائے ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ویلی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے لگاتار 2 میچ میں فتح حاصل کرلی ہے جبکہ ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔