پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی کی فضا میں دیکھے گئے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں ہے۔
پینٹاگون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شواہد نہیں ملے کہ ڈرونز کا تعلق کسی دشمن ملک سے تھا۔
پینٹاگون نے کہا کہ رکن کانگریس جیف وان کا ڈرونز کے حوالے سے دعویٰ غلط ہے۔
واضح رہے کہ جیف وان نے کہا تھا کہ ڈرون مشرقی ساحل کے قریب تعینات ایرانی جہاز سے داغے جارہے ہیں۔