جناح اسپتال کراچی کے یورولوجی ڈپارٹمنٹ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے واقعے پر محکمۂ صحت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جناح اسپتال کے شعبۂ یورولوجی کی ریزیڈنٹ ڈاکٹر نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر پر ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔
ان الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر ثاقب شیخ اور ممبر ڈپٹی سیکریٹری محکمۂ صحت طارق خان ہوں گے۔
کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 دن میں اپنی رپورٹ جمع کرائے۔
کمیٹی الزامات کی حقیقت اور شواہد کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات پیش کرے گی۔