ریاست عمان کے سلطان حیثم بن طارق السعید پیر کو روس کا دورہ کریں گے۔
عمانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ سلطان سلطان حیثم بن طارق السعید دورہ روس میں علاقائی، عالمی امور اور دوطرفہ تعلقات و تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس سلسلے میں کریملن کا کہنا ہے کہ عمان کے سلطان منگل کو روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، معاشی تعلقات پر گفتگو ہوگی، جبکہ عالمی علاقائی امور پر گفتگو بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔