موٹر وے پولیس انسپکٹر منصور اصغر شہید کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کر دی گئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق نمازِ جنازہ میں آئی جی موٹر وے پولیس بی اے ناصر، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اور دیگر موٹر وے حکام نے شرکت کی۔
موٹر وے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔
منصور اصغر موٹر وے ایم 4 امین پور کے قریب فرائض کی ادائیگی کے دوران حادثے میں شہید ہوئے تھے۔
حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔