چھانگا مانگا میں مرکزی عیدگاہ کی دیوار گرنے سے 2 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔
اسپتال ذرائع نے طالب علموں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دونوں کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔
پولیس حکام کے مطابق طالب علم چھانگا مانگا کی عید گاہ میں کھیل رہے تھےکہ خستہ حال دیوار گرگئی، جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔