لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کے لیے گجرپورہ لے جارہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم بچوں کے اغواء، زیادتی اور چوری جیسے سنگین جرائم میں اشتہاری تھا۔