انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ کی حکمرانی ختم ہوگئی، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے۔
انگلینڈ کے جو روٹ سے ٹیسٹ رینکنگ کی پہلی پوزیشن اُن کے ہم وطن نے ہی چھین لی، وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے ٹریوس ہیڈ 6 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ کی ٹاپ ٹین پوزیشنز میں سعود شکیل شامل ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 18ویں نمبر پر ہیں۔
بولنگ میں جسپریت بمرا پہلے نمبر جبکہ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ اور بولنگ میں عادل رشید پہلے نمبر پر ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم بیٹنگ اور راشد خان بولنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔