بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو نوٹس بھی جاری کر رکھے ہیں۔
ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں آج دو کیسز کی سماعت ہو گی۔
توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند کریں گے۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں آج بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو فرد جرم کے لیے طلب کر رکھا ہے۔
بانئ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ بشریٰ بی بی نے عدالت کو اپنی حاضری کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اڈیالہ جیل میں آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں ہو گی۔
سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے جس میں بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 342 کے سوالنامے کا جواب جمع کرانے ہیں۔
آج کی سماعت میں پراسیکیوشن اور وکلاء صفائی کو حتمی دلائل دیے جانے کا امکان ہے۔
بانئ پی ٹی آئی نے 16 عدالتی گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی ہے، عدالتی گواہ طلب کرنے کی صوابدید عدالت کی ہے۔