امریکا کی جانب سے یورپی ممالک پر 25 فیصد محصولات کے نفاذ کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے یورپی یونین نے بھی امریکا پر 25 فیصد محصولات کی منظوری دے دی۔
برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق یورپی کمیشن نے کہا کہ یورپی یونین امریکی محصولات کو غیرمنصفانہ اور نقصان دہ سمجھتی ہے۔
یورپی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی محصولات دوطرفہ اقتصادی نقصان اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی زراعت سے لے کر صنعتی پیداوار والی اشیا یورپی محصولات میں شامل ہیں، امریکا نے گزشتہ ماہ یورپی ممالک سے آنے والے اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات عائد کیے ہیں۔