کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے میونسپل چارجز میں اضافے کی تجویز دے دی۔
کے ایم سی حکام کے مطابق میونسپل ٹیکس میں اضافے کی تجویز سٹی کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
حکام کے مطابق کراچی میں شہری سہولتوں میں بہتری کےلیے میونسپل ٹیکس میں معمولی اضافہ کیا ہے، صارفین سےحاصل رقم شہری سہولتوں پر خرچ کی جائے گی۔
تجویز میں کہا گیا کہ 50 یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنے والے میونسپل چارجز سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ 51 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے 30 روپے کے اضافے کے ساتھ 50 روپے ادا کریں گے۔
چارجز میں اضافے کی تجویز میں کہا گیا کہ 201 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے 50 روپے اضافے کے ساتھ 100روپے ادا کریں گے۔
تجویز میں مزید کہا گیا کہ 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے 100روپے اضافے کے بعد 200 روپے چارجز دیں گے۔
ٹیکس اضافے کی تجویز میں یہ بھی کہا گیا کہ 401 سے 500 بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والے 100روپے اضافے کے بعد 225 روپے ادا کریں گے۔
کے ایم سی ٹیکس تجویز میں کہا گیا کہ 501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے 125 روپے اضافے سے 275 روپے ادا کریں گے۔
تجویز میں کہا گیا کہ 601 سے700 یونٹ استعمال کرنے والوں پر 125روپے اضافے کے بعد 300 جبکہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کو 450 روپے اضافے سے 750 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
کے ایم سی ٹیکس اضافے کی تجویز میں کہا گیا کہ جنرل سروسز پر 600، کمرشل صارفین پر 550 اور صنعتی صارفین پر 750 روپے چارجز کی ہیں۔