امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر روس اور یوکرین میں سے کوئی فریق بھی جنگ بندی کی کوشش میں مشکلات پیدا کرے گا تو امریکا مذاکرات کے عمل سے نکل جائے گا۔
اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امید ہے ایسا نہیں ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہنا چاہتے کہ امریکا مذاکرات سے دور جا رہا ہے، لیکن کسی فریق کیجانب سے جنگ بندی میں مشکلات کی صورت میں امریکا اس عمل سے نکل جائے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس روس یوکرین جنگ بندی کا یہ بہترین وقت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ چین کیساتھ ہماری اچھی بات چیت چل رہی ہے۔