ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور آج روم میں ہوگا، ایران نے اپنی یورینیم افزودگی پر کچھ حدود قبول کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے۔
ایرانی آفیشل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنی یورینیم افزودگی پر کچھ حدود قبول کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ضمانت مانگی ہے کہ وہ معاہدہ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم روس کے تعاون سے امریکا کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایران امریکا مذاکرات میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کے ذریعے جوہری پروگرام ختم کرنے پر زور دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران خواب دیکھنا چھوڑ دے، وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔