محکمہ خزانہ اور ایلون مسک کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرنے پر امریکی صدر نے انٹرنل ریونیو سروس کمشنر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، شیپلے کی جگہ مائیکل فال کینڈر (Faulkender) لیں گے۔
ٹریژری سیکریٹری اسکاٹ بیسنٹ نے صدر ٹرمپ کو شکایت کی تھی کہ ایلون مسک نے آئی آر ایس کے قائم مقام کمشنر گیری شیپلے کا تقرر انہیں بغیر بتائے کیا گیا،
اس پر صدر ٹرمپ نے بیسنٹ کی بات مانتے ہوئے گیری شیپلے کو ہٹانے کی اجازت دیدی ہے۔
حکومتی استعداد کار سے متعلق محکمہ ڈوج کے اہلکار گیون کلائگر Gavin Kliger کی آئی آر ایس کی عمارت، کمپیوٹر اور ڈیٹا سسٹم تک رسائی روک دی گئی ہے۔
آئی آر ایس میں آئی ٹی شعبہ کی نگرانی پر مامور ایگزیکٹوز کی تعداد سو سے کم کرکے صرف تین کردی گئی ہے۔