چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار پرفارمنس پر شاباشی دی ہے۔
محسن نقوی لاہور میں ایل سی سی اے گراؤنڈ پہنچے، انہوں نے ویمنز ٹیم سے ملاقات کی، انہیں کرکٹ ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرنے پر مبارک باد دی۔
چیئرمین پی سی بی نے ٹورنامنٹ میں خواتین کرکٹرز کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور اُن کےلیے انعام کا اعلان کیا۔
محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کےلیے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑی ایک ٹیم کی طرح کھیلیں اور 5 میچز میں فتح حاصل کی، ویمنز پلیئرز نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آپ ورلڈ کپ میں ایسی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔