سوڈان کے مغربی شہر الفاشر میں سوڈانی فوج اور باغی رپیڈ فورس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
خرطوم سے عرب میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج نے رپیڈ فورس پر مختلف مقامات پر گولہ باری کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
سوڈانی فوج کے مطابق الفاشر پر رپیڈ فورس کی گولہ باری سے مزید 30 شہری جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔ پناہ گزین کیمپ پر رپیڈ فورس کے حملے کی وجہ سے 4 لاکھ 50 ہزار شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
سوڈانی فوج کے مطابق پناہ گزین کیمپوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ادھر عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعہ سے اتوار تک زم زم پناہ گزین کیمپ پر حملوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔