انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
کراچی سے جاری بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق میڈیکل گروپ کے ضمنی امتحانات میں 2 ہزار 101 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
اعلامیہ کے مطابق سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 3 ہزار 61 امیدوار، سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 2 ہزار 105امیداور کامیاب ہوئے۔
اعلامیہ کے مطابق کامرس ریگولر گروپ میں 3 ہزار 623 امیدوار، آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں1ہزار 408 امیدوار اور آرٹس پرائیویٹ گروپ میں سے 335 امیدوار کامیاب ہوئے۔
اعلامیہ کے مطابق کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 144 امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 25 امیدوار کامیاب قرار پائے۔