پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی سے اگر ملاقات ہوجاتی تو ہم مختلف چیزیں ڈسکس کرتے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقات کا بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے، آج ملاقات کا دن نہیں تھا لیکن ہم کوشش کر رہے تھے کہ ملاقات ہو جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج ملتوی نہیں ہوا، کئی چیزیں تھیں جن کے لیے ملاقات کرنے آئے، امید ہے جلد ملاقات ہو جائے گی۔