بھارت کے گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش دنیا کے کم عمر ترین ورلڈ چیس چیمپئن بن گئے۔
ڈی گوکیش نے 18 برس کی عمر میں ورلڈ چیس چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ سنگاپور میں 14ویں اور آخری گیم میں ڈی گوکیش نے چین کے دفاعی چیمپیئن ڈنگ لیرن کو ہرایا۔
اپنی یادگار جیت کے ساتھ گوکیش 18ویں گرینڈ ماسٹر بن گئے اور عالمی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے لیجنڈری وشوانتھن آنند کے بعد صرف دوسرے ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ہیں۔
میچ میں 13 سنسنی خیز گیمز کے بعد فائنل معرکے میں آتے ہوئے دونوں حریف برابری کی سطح پر کھڑے تھے۔ دونوں نے 6.5 پوائنٹس حاصل کیے ہوئے تھے اور دونوں کو ہی عالمی چیمپئن کا خطاب پانے کیلئے ایک پوائنٹ درکار تھا۔
آخری گیم بھی سنسنی خیز رہا تاہم اس میں بھارتی گرینڈ ماسٹر 18 سالہ ڈی گوکیش نے چینی حریف کو چیک میٹ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔