پاکستان جونئیر ہاکی ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم مسلسل دوسری بار جونئیر ہاکی ایشیاء کپ کا فائنل کھیلے گی۔
عمان میں جاری جونئیر ہاکی ایشیاء کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی جبکہ دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے کپتان حنان شاہد نے گول کرکے برتری دلائی۔ تاہم تین منٹ بعد ہی جاپان کے تانکا توباشا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
ہاف ٹائم تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ تیسرے کواٹر کے دوران 38ویں منٹ میں علی بشارت نے گول کرکے پھر قومی ٹیم کو برتری دلائی لیکن اس بار جاپان کے یاماناکا نے گول کرکے مقابلہ ہھر 2-2 کردیا۔
چوتھے اور آخری کوراٹر میں کپتان حنان شاہد نے خوبصورت فیلڈ گول کرکے ایک گول کی سبقت حاصل کی۔ 52ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر سفیان خان نے گول کرکے مقابلہ 2-4 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔
جونئیر ہاکی ایشیاء کپ میں سفیان خان کا یہ دسواں گول تھا۔ پاکستان نے گزشتہ سال بھی فائنل کھیل کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔