کراچی کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ڈی آئی جی جیل کے مطابق سینٹرل جیل میں قیدیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی، ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں تقریباً 6 ہزار قیدی موجود ہیں جبکہ سینٹرل جیل میں 2400 اور ملیر جیل میں 2200 قیدیوں کی گنجائش ہے۔
ڈی آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار تک پہنچ گئی۔
19 ہزار قیدیوں کے کیسز زیر سماعت ہیں، صرف ساڑھے 4 ہزار سزا یافتہ ہیں، 24 ہزار قیدیوں میں سے 80 فیصد انڈر ٹرائل قیدی ہیں۔
ڈی آئی جی جیل کے مطابق غیر ملکی قیدیوں کی بھی سب سے زیادہ تعداد 325 تک جا پہنچی، غیر ملکی قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ہے۔