اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ہاتھوں مرنے والے فوجی کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیل جاری کردی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آج شمالی غزہ میں حماس کے ایک حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 35 سالہ وارنٹ آفیسر گیلب سلیمان کے طور پر ہوئی ہے، جو غزہ ڈویژن کے ناردرن بریگیڈ میں کام کرتا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بیت حانون کے قریب 252 ویں ڈویژن کی کارروائیوں کے دوران پیش آیا، جہاں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی پر دوپہر میں گشت کرنے کے دوران حملہ کیا گیا۔
حماس کے مزاحمت کاروں نے ایک سرنگ سے نکل کر اسرائیلی فوج کی گاڑی پر آر پی جی فائر کیا، اس حملے میں 414ویں کامبیٹ انٹیلیجنس یونٹ کی تین خواتین اہلکار زخمی ہوئیں، جن میں ایک افسر اور ایک فوجی کی حالت نازک ہے۔