روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے یوکرین میں عارضی نگراں حکومت قائم کی جائے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ قائم مقام حکومت کے زیرِ انتظام نئے انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی یوکرینی قیادت کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے راہ ہموار ہو سکے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کی موجودہ قیادت مذاکرات کے لیے جائز فریق نہیں، کیونکہ موجودہ یوکرینی صدر 2024ء میں آئینی اختیارات کی مدت ختم ہو نے کے باجود اقتدار میں ہیں۔
پیوٹن نے یہ بھی کہا ہے کہ اصولی طور پر اقوامِ متحدہ، امریکا، یورپی ممالک اور ہمارے شراکت داروں کی سرپرستی میں یوکرین میں عبوری حکومت قائم کی جا سکتی ہے، جس کا مقصد انتخاب کرانا ہو گا۔