برطانوی شاہی خاندان کے منحرف چھوٹے شہزادے ہیری اپنے والد کنگ چارلس سے ملنے کے لیے اہلیہ، امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے التجاء کر رہے ہیں۔
’جیو ڈاٹ ٹی وی‘ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ سے التجاء کر رہے ہیں کہ وہ ان کے والد کے مرنے سے قبل ان سے ملاقات کر لیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنس ہیری اس خوف میں مبتلا ہیں کہ مستقبل میں ان کے ساتھ برطانیہ کے دورے کے دوران کس قسم کا سلوک اختیار کیا جائے گا۔
شاہی خاندان کے ایک اندرونی ذرائع نے اس بارے میں ’ہیٹ ورلڈ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرنس ہیری مستقبل میں سامنے آنے والے خطرات سے باخوبی واقف ہیں، انہیں اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ مستقبل میں جب وہ برطانیہ واپس جائیں گے تو انہیں تنہائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ پرنس ہیری اپنی اہلیہ، امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو مستقبل میں اپنے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پرنس ہیری کو اندازہ ہے کہ اہلیہ کو برطانیہ کے دورے کے لیے منانا مشکل ہو گا مگر وہ انہیں قائل کر لیں گے۔
شاہی خاندان کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری اپنی اہلیہ کی جانب سے جذباتی طور پر سہارا ملنے کے خواہش مند ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنس ہیری کینسر سے جنگ لڑتے اپنے بیمار والد کنگ چارلس کو اپنے ہونے کا احساس دلانا چاہتے ہیں اور یہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے کہ جب وہ خود ذاتی طور جا کر انہیں ملیں، چاہے یہ ایک مختصر سا ہی دورہ کیوں نہ ہو۔
شاہی خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بادشاہ اس وقت کینسر کے علاج سے گزر رہے ہیں، پرنس ہیری برطانیہ سفر کے دوران میگھن کو ہر ممکن اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب اگر میگھن مارکل شہزادے کے ساتھ نہیں آتیں تو بھی پرنس ہیری برطانیہ ضرور جائیں گے، وہ صرف اپنے والد کے دفتر سے منظوری ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔