سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ طویل عرصے تک زندہ رہنا چاہتے ہیں تو پھر مکھن کے بجائے زیتون کے تیل میں کھانے بنائیں۔
ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ جو لوگ جانوروں کی چربی سے زیادہ نباتاتی چکنائی استعمال کرتے ہیں ان کی جوانی میں موت کا امکان کم ہوتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق خوراک کی اس ایک تبدیلی سے کافی زیادہ اثرات مرتب ہوں گے۔
اس حوالے سے تحقیق کے لیے دو لاکھ افراد کا 30 سال سے زیادہ کا ریکارڈ جمع کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ پکانے کےلیے نباتاتی تیل استعمال کرنے والوں میں خطرات 17 فیصد کم پائے گئے۔
تحقیق کے دوران ان میں امراض قلب، کینسر یا کسی بھی بیماری کی وجہ سے موت کا اوسط کم امکان تھا۔
اس تحقیق کے مصنف برمنگھم وومنز اسپتال بوسٹن امریکا کے ڈاکٹر یو ژونگ کے مطابق جس چیز نے حیران کیا وہ ان میں ایسوسی ایشن کی شدت پائی گئی۔
جب ہم نے روزانہ کی خوراک میں مکھن کو نباتاتی تیل میں تبدیل کرنے کا موڈیول استعمال کیا تو ہم دیکھا کہ اموات کے خطرات میں 17 فیصد تک کمی آئی، جو صحت پر بہت بڑے اثرات کا سبب بنا۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔