وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع کرم میں مسافروں کی گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
پشاور میں وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر قانون، متعلقہ ایم این اے و ایم پی اے اور چیف سیکریٹری کو کرم کا دورہ کرکے وہاں کے معروضی حالات کا خود جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرم میں صورتحال کو بہتر بنانے کےلیے سابقہ جرگے کو دوبارہ فعال کیا جائے۔
انھوں نے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کےلیے صوبائی ہائی وے پولیس کے قیام پر کام کرنے کے احکامات بھی دیے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کےلیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔