نیویارک کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کردیا۔
امریکی اخبار کے مطابق جج نے حکومت کو وائس آف امریکا کو تحلیل کرنے یا اس کے عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا جس کے بعد فیصلے کے تحت وائس آف امریکا کے 1200 سے زائد صحافیوں اور ملازمین کی نوکریاں بحال ہوگئی ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق عدالتی فیصلے نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے روکا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 7 وفاقی ادارے ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس میں وائس آف امریکا بھی شامل تھا۔