پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل سنچورین میں کھیلاجائے گا، سیریز کی تیاریوں کے لیےقومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ سینچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا، جس کی تیاری کےلیے پاکستانی اسکواڈ نے بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا میچ بھی رات 9 بجے شرو ع ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کل جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی لاہور اور کراچی سے دبئی میں اکٹھے ہوں گے جہاں سے سب جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوں گے۔