پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ہیملٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان خان، محمد علی، عرفان نیازی اور نسیم شاہ کو پلینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔
امام الحق، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سفیان مقیم پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح نیوزی لینڈ کے اہم بیٹر مارک چیپمین ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔
3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔