پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے اینتھم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
آفیشل ترانے میں معروف گلوکار علی ظفر پھر سے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، ان کے ساتھ ابرارالحق سمیت ابھرتی ہوئی گلوکارہ نتاشہ بیگ اور نوجوان ریپر طلحہ انجم بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا مکمل اینتھم جلد جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 10 چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، جس کا آغا 11 اپریل سے ہوگا، فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔