گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت سےجیت پر قومی ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ ابھی لندن میں ہوں لیکن میری تمام دعائیں اور دل کل کے پاک بھارت میچ پر لگا ہوا ہے۔
گورنر سندھ نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم جیت کے لیے دعاگو ہے، کھلاڑی پوری لگن سے کھیلیں، جیت ہماری ہوگی، انشاء اللّٰہ کل قومی ٹیم پاکستان کا فخر بلند کرے گی۔